نیا ناظم آباد، زیر تعمیر پل کی دوسری طرف کی شٹرنگ کا بھی کچھ حصہ گر گیا

January 31, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیا ناظم آباد کو ملانے والے شارع نورجہاں پر زیر تعمیر پل کی دوسری طرف کی شٹرنگ کا بھی کچھ حصہ پیر کو گر گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی واضح رہے چند روز قبل پل کی شٹرنگ کا بھی ایک حصہ گرا تھا اور اس میں استعمال کی جانے والی بجری، سیمنٹ اور ریتی روڈ پر بہہ گئی تھی یہ پل نیا ناظم آباد اپنے خرچ پر تعمیر کر رہا ہے دریں اثنا پل کی کنسٹرکشن کمپنی کے سی ای او احمد علی سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا شٹرنگ گری نہیں بلکہ پل کے دوسرے حصے کی شٹرنگ کو خود ڈس مینٹل کیا گیا ہے تا کہ شٹرنگ کو دوبارہ ایک ساتھ لگایا جا سکے۔