ملک کو دہشت گردی کی طرف دھکیلنے کی سازش ہورہی ہے، علامہ ناظر عباس، پریس کانفرنس

February 01, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کمیٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب میں شیعہ علماء کونسل کے مر کزی ایڈیشنل سیکر ٹری علامہ ناظر عباس تقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شد ید مذمت اور واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمددری اور افسوس کا اظہار کر تے ہیں، سیاستدان ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کے سوا کچھ نہیں کر رہے یہ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں، کئی سالہ سیاسی پنجہ آزمائی کا نتیجہ یہ نکلاکہ ہمارا ملک سیاسی بحران سے نکل کر اب معاشی بحران میں مبتلا ہو گیا، انہوں نے کہا کہ متنازعہ بل کے ذر یعے ملت جعفر یہ کو دیوار سے لگانے کی کو شیش کی گئی ہے ، بل پر نہ مشاورت ہوئی نہ ملت جعفر یہ کو اعتماد میں لیا گیا ،حالیہ واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کو منصوبہ بندی کے ساتھ دہشت گردی کی طرف دھکیلنے کی شازش کی جارہی ہے۔پریس کانفرنس سے،علامہ حیدر عباس عابدی،علامہ ملک عباس،علامہ سجاد رضوی و دیگر نے بھی نے بھی خطاب کیا۔