خاتون کی خودکشی، ڈرائیور نے گولیاں کھا کر زندگی ختم کرلی

February 01, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تین افرادجان کی بازی ہارگئے ۔ پولیس کے مطابق محمدعثمان نے تھانہ دھمیال کوبتایاکہ اس کابھانجا حسن قادر اپنے دوست محمدعاطف ،اورامیر حمزہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہے تھے کہ ڈھوک اسامہ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹرٹرالی نے ان کے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس سے اس کابھانجا حس عمر14سال جاں بحق اوراس کے دونوں دوست زخمی ہوگئے ،تھانہ آراے بازار کے علاقہ میں گروٹی سٹاپ کے قریب رہائش پذیر تین بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی،چوکی شاہ فیصل کے انچارج اے ایس آئی تصدق نے بتایاکہ ڈاکٹرزاہدوالی گلی میں رہائش پذیر 25سالہ ارم تصورنے گھریلوناچاقی پر زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی۔تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں رکشہ ڈرائیورنے خودکشی کرلی ، ایس ایچ اوتھانہ رتہ امرال چودھری الیاس نے بتایاکہ پرویز خان نے بتایاکہ اس کابیٹا محمدیاسین صبح گھرسے رکشہ لے کرکام پرگیا دن سواتین بجے محمدعلی نے اسے فون پربتایاکہ یاسین کی طبیعت خراب ہوگئی سول ہسپتال آجائیں میں ہسپتال گیا توپتاچلاکہ یاسین فوت ہوگیاہے مجھے ناصر نے بذریعہ مہران علی بتایاکہ میرے بیٹے نے نامعلوم وجوہات کی بناپرزہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی ہے۔