جعل سازی کا ملزم دھر لیا گیا

February 01, 2023

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے جعل سازی میں ملوث ملزم فیضان احمد کو گرفتار کر لیا ۔ملزم نے انٹرنیشنل واٹس ایپ نمبر کے ذریعے سیلاب متاثرین کے لئے ڈالر بھیجنے کا جھانسہ دیا۔ملزم نے شکایت کنندہ سے کسٹم کلیرنس اور کارگو چارجز کے نام پر پیسے ہتھیائے۔فراڈ کی گئی رقم کی کل مالیت 71 لاکھ 20 ہزار روپے بنتی ہے ۔ملزم کے قبضے سے موبائل فونز برآمد کر لئے گئے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ دوسرے واقعہ میں واٹس ایپ کے ذریعے خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث ملزم عاصم علی کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔