سی ڈی اےآپریشن، بہارہ کہو روڈ سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات مسمار

February 02, 2023

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے بہارہ کہو میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ٹریفک رش میں کمی کے دوران رات گئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ اس دوران فروٹ اور سبزی کے تھڑے ،شیڈ، کاونٹر سائن بورڈ گر اد یئے گئے ۔ گندھارہ انکلیو، لہتراڑ روڈ ،ضیاء مسجد، سیکٹر G-6/1-3 جی ٹی روڈ ترنول میں بھی متعدد تعمیرات گرا کر 15 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔بہارہ کہو میں روڈ کے دونوں اطراف 15 فروٹ سبزی سٹال، 10سائن بورڈ اور 21 کاونٹروں سمیت 2 شیڈ گرا کر روڈ کو کلیر کر کے 5 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔ چونگی نمبر 26 سے سنگجانی تک بھی روڈ کے دونوں اطراف سینکڑوں فروٹ سبزی سٹال اور دیگر تجاوزات کنٹینر تھڑے گرا دیئے گئے ۔ گندھارہ انکلیو میں 15کمرے 2 کچن 5واش روم اور 20دکانوں، ٹائر شاپ سمیت 13 ریت بجری کے اڈے بھی گرا کر 45 کنال زمین واگزار کر لی گئی ۔