ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پیپلز پارٹی کا کردار تاریخ ساز، نیئر بخاری

February 02, 2023

اسلام آباد ( وقائع نگار )پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری جنرل سید نیئر بخاری نے کہا ہے کہ ملک کو مستحکم اور امن کا گہوارہ بنانے اور قوم کے سکون کیلئے پیپلز پارٹی کا کردار جرات مندانہ اور تاریخ ساز ہے دہشتگردی کا شکار ہونے والی جماعت پیپلز پارٹی کی قائد بے نظیر بھٹو نے امن کی خاطر دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور وطن و جمہور کی خاطر شہادت دی ۔پیپلز پارٹی نے دہشتگردوں سے سوات خالی کراکر پرچم پاکستان سربلند کیا ۔عمران خان کے بیان کے ردعمل میں نیئر بخاری نے کہا کہ عمران خان ظالمان کی سرپرستی اور سہولت کاری خود تسلیم کرتا ہے۔ پی ٹی آئی کا عوامی طاقت سے سیاسی میدان میں مقابلہ کرکے صفایا کریں گے ۔