کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک نے چارج سنبھال لیا

February 02, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے چارج سنبھال لیا۔کمشنر آفس پہنچے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔انہوں نے کہا کہ شہر اولیاء سے جذباتی وابستگی ہے،اولیاء کرام کی دھرتی میں تعیناتی اعزاز ہے۔حکومت پنجاب نے ملتان ڈویژن کی ترقی کا ٹاسک سونپا ہے،ڈویژن کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں،حل بارے عملی اقدامات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر آفس کے دروازے جائز کاموں کیلئے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں۔