پی ٹی سی ایل کے اوٹی ٹی پلیٹ فارم ’’شوق‘‘ کا آغاز

February 02, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ای اینڈ (سابقہ اتصالات) کے ذیلی ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان میں ڈیٹا صارفین کو بے مثال ویڈیو سٹریمنگ کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے اپنے نئے اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم ، ’شوق‘ کا آغاز کردیا ہے، نئے پلیٹ فارم کا افتتاح ایک تقریب میں کیا گیا جس میں پی ٹی سی ایل اور یوفون کے صدر اور گروپ سی ای او حاتم بامطرف، سی ای او ای اینڈ لائف، خلیفہ الشمسی، سی ای او ای ویژن اولیور بریملی، اسٹارزپلے کے سی ای او اور شریک بانی، معاذ شیخ، پی ٹی سی ایل اور یوفون کے اعلیٰ حکام، پاکستانی ٹیلی کام وڈیجیٹل انڈسٹری کے رہنماؤں، شوبز شخصیات، میڈیا نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔