اینکر عمران ریاض لاہور سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار

February 03, 2023

لاہور (نمائندہ جنگ) ٹی وی اینکر پرسن عمران ریاض خان کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے عمران ریاض خان کو لاہور سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار کیا۔آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری غلام مرتضیٰ ورک کے روبرو صحافی عمران ریاض کو پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عمران ریاض خان کے بھائی عرفان ریاض کی درخواست پر ایف آئی اے سے عدم پیشی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔