سندھ کم از کم اجرت بورڈ نے مسودے کی سفارشات کو حتمی شکل دیدی

February 03, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کم از کم اجرت بورڈ نے مسودے کی سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ہنر مند، نیم ہنر مند اور انتہائی ہنر مندوں کے سلسلے میں اجرت کی کم از کم شرح میں اضافہ کرنا ہے۔ اس کے تحت صوبہ سندھ کی مختلف 42 صنعتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی کیٹیگریز اس میں شامل ہیں۔ سندھ کم از کم اجرت بورڈ کے سیکریٹری محمد نعیم منگی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ اس سلسلے میں ان سے رابط کرسکتے ہیں۔