کوئٹہ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کریگی، کرن بلوچ

February 03, 2023

کوئٹہ(پ ر )پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور وزارت اوورسیز پاکستانیز اور انسانی ترقی کی فوکل پرسن برائے ای او بی آئی محترمہ کرن بلوچ نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 265 کوئٹہ II پر 16 مارچ 2023 کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئےپیپلز پارٹی کی جانب سےکوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ کو ٹکٹ جاری کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے اپنے دیرینہ کارکنوں پر اعتماد کا اظہار کرنے کی روایت کو برقرار رکھا ہے، نورالدین کاکڑ پارٹی کے جیالے کارکن اور عوام کے درمیان رہنے والے کارکن ہیں اور انہیں شہر میں مقبولیت حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، صوبائی صدر میر چنگیز جمالی اور صوبائی جنرل سیکرٹری لالہ روزی خان کاکڑ کی روزوشب محنت کے نتیجے میں پارٹی میں اہم قبائلی و سیاسی شخصیات شامل ہو رہی ہیں ، بلوچستان ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کا گڑھ تھا اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی رہے گا،انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار نور الدین کاکڑ بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگےاور آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی صوبے میں کلین سوئپ کریگی۔انہوں نے یقین دلایا کہ پی پی خواتین ونگ نور الدین کاکڑ کی کامیابی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔