قواعد وضوابط کی خلاف ورزیوں پر 4سویٹس شاپس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو جرمانے

February 03, 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے راولپنڈی میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزیوں پر 5فوڈ پوائنٹس اور 1 دودھ بردار گاڑی کو جرمانے کئے ۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، غیر معیاری اجزاء کے استعمال اور سابقہ نوٹسز کی عدم تعمیل پر4سویٹس شاپس اور ایک فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو 95ہزار روپے جرمانہ کیا۔