خودکش کارروائیاں حرام ہیں، ورلڈ آرگنائزیشن فار الازہر گریجویٹس

February 03, 2023

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) ورلڈ آرگنائزیشن فار الازہر گریجویٹس پاکستان کے صدر ڈاکٹر عزیر محمود الازہری اور نائب صدر و جنرل سیکرٹری محمد اسلم رضا الازہری نے پشاور پولیس لائن مسجد میں خود کش حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہوں کی طرف سےخودکش کارروائیاں جن کی وجہ سے قتل و غارت گری اور تباہی و بربادی پھیلتی ہے حرام کاموں میں سے ہیں اور اپنے آپ کو قتل کرنا کبیرہ گناہوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ لوگوں کو مارنا اور وطن کو تباہی کی طرف لے کر جانا بہت بڑا جرم اور گناہ کبیرہ ہے۔