خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی آج

February 04, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی ہفتے کو کیپ ٹاؤن میں ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کےگروپ بی میںانگلینڈ، بھارت، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے ساتھ شامل ہے۔ پاکستان ٹیم پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف بارہ فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے گی۔ گرلز ان گرین میگا ایونٹ کیلئے ٹریننگ کا آغاز ہفتے سےکریں گی۔