فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی

February 04, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں5 افراد جاں بحق ، خواتین سمیت24 زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق سچل شر گوٹھ گرلز ڈگری کالج کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 30 سالہ جمیل احمد جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق مقتول کو یوسف نامی ملزم نے خاندانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے قتل کیا ہے، مقتول اور ملزم علی پور پنجاب کے رہائشی ہیں،مقتول محنت مزدوری کرتا تھا، دریں اثنا ایف بی ایریا بنگالی پاڑہ کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 42 سالہ علی جان زخمی ہوگیا ، پرانا گولیمار بینظیر پارک کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے شاہ زیب، شیر شاہ بلائی چوک کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 45 سالہ مراد ، ناردرن بائی پاس پر لوت مار کےد وران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 35سالہ محمد علی زخمی ہوا ، نارتھ ناظم آباد انٹر بورڈ آفس کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کی زد میں آکر 5سالہ سعد زخمی ہوگیا ، اورنگی نمبر 5 میں لوٹ مار کےد وران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 32سالہ محمد آصف زخمی ہوگیا، موچکو تھانے کی حدود غوثیہ فیکٹری کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 19سالہ صدام زخمی ہوگیا ، پرانا گولیمار میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 28 سالہ شان غوری ، لیاری کھڈا مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 19سالہ معاذ، لیاری احمد شاہ بخاری روڈ پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کی زد میں آ کر 35 سالہ محدم الیاس زخمی ہوئے ، علاوہ ازیں پورٹ قاسم گیٹ نمبر دو کے قریب ٹرک نے رکشا کو ٹکر مار دی ،حادثے کے نتیجے میں 7افراد شدید زخی ہوگئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران 22سالہ عبدالرزاق ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، سائٹ ایریا بنوری ٹاؤن مدرسہ کے قریب ٹریفک حاثے 40سالہ ممتاز احمد جاں بحق ہوگیا ،متوفی فیکٹری میں کام کرتا تھا،سچل تھانے کی حدود مدراس چوک کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک گاڑی الٹ گئی ،زخمی خاتون کو قریبی واقع اسپتال منتقل کیا گیا۔