لسبیلہ بس حادثہ، لاشوں کی شناخت کا تجزیاتی کام صرف 48 گھنٹوں میں مکمل

February 04, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)، جامعہ کراچی کے تحت چلنے والی صوبے کی پہلی جدید سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل) نے لسبیلہ بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کی شناخت کا تجزیاتی کام صرف48گھنٹوں میں مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد لاشوں کی شناخت ممکن ہوگئی ۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے جمعہ کوجاری بیان کے مطابق لاشوں کی شناخت کے تجزیاتی کام کے بعدمتعلقہ حکام نے لاشیں اُن کے وارثوں کے حوالے کردی ، میڈیکو لیگل ایگزمینیشن کے مطابق لاشیں مکمل طور پر جلی ہوئیں اور مسخ تھیں۔ ترجمان کے مطابق سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری جامعہ کراچی کو37لاشوں کے نمونے32ریفرینس نمونے کے ساتھ موصول ہوئے تھے۔