سوئی نادرن گیس انتظامیہ کے خلاف دفتر حیات آباد میں احتجاجی مظاہرہ

February 04, 2023

پشاور(جنگ نیوز)تاج آباد کے مکینوں کا سوئی نادرن گیس انتظامیہ کے خلاف ان کے دفتر حیات آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ حیات آباد کے ساتھ منسلک انتہائی گنجان آباد علاقہ تاج آباد کے مکینوں نے سوئی نادرن گیس کے انتظامیہ کے خلاف علاقہ مکینوں کے ساتھ امتیازی رویہ اور ان کے جائز دیرینہ مطالبات اور بار بار ڈیڈ لائن دینے پر دلبرداشتہ ہو کر سوئی نادرن گیس کے دفتر حیات آباد فیز 5کے سامنے روڈ کو تمام تر آمدرفت کے لیے بن کردیا جس پر سوئی گیس کا تمام تر عملہ حرکت میں آیا ۔ ایکٹنگ جی ایم نے روڈ کھو لینے اور مذاکرات کرنے کی درخواست کی جس پر تاج آباد کے مشران نے جی ایم اور دیگر سوئی گیس کے افسران کے ساتھ ملکر کانفرنس روم میں ایک طویل نشست کی اور اپنے مطالبات منوانے کے لئے جی ایم سوئی گیس اور پانچ دیگر اعلی عہدیداران کو اپنے مطالبات درخواست کی شکل میں پیش کی کابینہ نے ان کے تمام تر مسائل کوحل کر نےکیلے ایک کمیٹی تشکیل دی اور ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کی مشران حاجی سلیم وحید مراد اور نعیم نے جی ایم اور دیگر کابینہ کا شکریہ ادا کیا