پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اسپتال پر 80 فیصد مریضوں کے بوجھ کا انکشاف

February 05, 2023

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے ڈائریکٹر نیوکلیئر میڈیسن آنکولوجی اینڈ ریڈیو تھراپی انسٹی ٹیوٹ (نوری)ڈاکٹر محمد فہیم نے انکشاف کیا ہے کہ پی اے ای سی کینسر اسپتال ملک میں کینسر کے مریضوں کا بڑا بوجھ بانٹتے ہیں جو اس وقت 80 فیصد سے زیادہ ہے۔ کینسر کے عالمی دن کے موقعپر اٹامک انرجی کینسر اسپتال (اے ای سی ایچ) کی نوری میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فہیم نے حاضرین کو بتایا کہ 2007کے بعد سے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ صرف سال 2022میں نوری میں 9000سے زیادہ نئے کینسر کے مریضوں رپورٹ ہوئے ہیں جو خوفناک اعداد و شمار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تاہم اس کے ساتھ ساتھ امید کی کرن بھی ہے کیونکہ کینسر سے بچ جانے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ نوری ملک کا واحد کینسر اسپتال ہے جو تمام جدید ترین اعلیٰ درستگی والے آر ٹی آلات سے لیس ہے۔ پوری دنیا میں کینسر کے اعدادوشمار شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تمباکو اور اس سے متعلقہ اشیاء جیسے پان اور گٹکا کے استعمال سے 60لاکھ سے زائد مریض کینسر سے مر جاتے ہیں۔