تبلیغی جماعت پر فائرنگ، ایک شخص زخمی

February 05, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کے نواحی علاقے بستی گھلو میں دعوت و تبلیغ کے لیے آنے والے افراد پر ایک شخص نے فائرنگ کر دیجس سے ایک شخص زخمی ہو گیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس حکام کے مطابق تھانہ الپہ کے علاقے بستی گھلو میں تبلیغی جماعت کے چند افراد تبلیغ میں مصروف تھے کہ اس دوران ایک شخص نے اچانک فائرنگ کر دی اور گولی لگنے سے عرفان نامی شخص زخمی ہو گیا، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔