چیلنج کپ فٹبال: آرمی، میلو ایچ ای سی کامیاب

February 06, 2023

کراچی (اسٹاف پورٹر) نیشنل چیلنج کپ میں اتوار کو آرمی، میلو، ایچ ای سی نے کامیابی حاصل کرلی۔ کوئٹہ میں میلو نے ہزارہ کو 2-1 سے زیر کیا۔ بھاولپور میں ایشیا گھی مل نے حسین ٹیکسٹائل کو 4-2 ، فیصل آباد میں ایس اے فارمز کو اوٹو کرینز نے 0-2 ، لاہور میں ایس اے گارڈنز نے سیف ٹیکسٹائل کو 3-1 ، راولپنڈی میں آرمی نے مسلم ہینڈز کو 3-0 اور پشاور میں ایچ ای سی نے مومسنز کو 2-1 سے شکست دی۔