مشرف کے انتقال پر خالد مقبول فاروق ستاراور مصطفیٰ کمال کی تعزیت

February 06, 2023

کرا چی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف ایک پروفیشنل سولجر اور ملک و قوم کے سچے ہمدرد تھے،ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینرز مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار نے پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ جنرل مشرف نے پاکستان اور خصوصا کراچی کی ترقی کیلئے جو اقدامات کئے وہ تاریخ کا سنہرا باب ہے، سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کی پاکستان اور پاک فوج کے لئے کی گئیں خدمات کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔