یوم یکجہتی کشمیر ،گورنمنٹ سکول شیراکی میں تقریب کا انعقاد

February 06, 2023

پشاور (جنگ نیوز) ملک کی دیگر اضلاع کی طرح درہ آدم خیل میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ۔اسی سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول شیراکی درہ آدم خیل میں تقریب کا اہتمام کیاگیا تھا جس میں اساتذہ ۔طلبہ۔والدین اور معززین علاقے نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے سکول کے پرنسپل صابر الرحمن ،سینئر سکاٹ لیڈر وزیر آفریدی،حاجی جمشید افریدی نے اس دن کی مناسبت سے تقاریریں کئے۔ مقررین نے کہا کہ اس دن منانے کا مقصدبھارتی قابضین فوجیوں کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے بدتر ین مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے بھی منایا جاتاہیے اس سلسلہ میں درہ آدم خیل میں مختلف مقامات پر بھی اسی دن کی مناسبت سے تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔مقررین نے کشمیر یوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے مباحثوں اور مختلف قسم کی مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔اخر میں ریلی بھی نکالی۔طلبہ نے مختلف قسم کے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس مختلف قسم کے نعرے درج تھے ۔شرکاء نے ہاتھوں کی زنجیر بھی بنا لیا اور پرامن طور پر منتشر ہوئے۔