ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان و نقدی سے محروم

February 06, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہو گیے پولیس تھانہ ستیل ماڑی کے علاقے میں دو ملزمان نے اسلحہ کے زور پر عباس سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لی پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے عمران سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ سٹی جلال پور کے علاقے میں نامعلوم چور نے شاہد کا تیس ہزار مالیت کا موبائل فون چوری کرلیا پولیس تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں ریاض اور رمضان پولیس تھانہ بہاؤدین زکریا کے علاقے میں عمران کا نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکلیں چوری کر کے لے گئے۔