6چھکے لگا کر وہاب ریاض کی درگت بنانیوالے افتخار بنگلہ دیش روانہ

February 07, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ کے نمائشی میچ میں وہاب ریاض کی درگت بناتے ہوئے ایک اوور میں چھ چھکے مارنے والے بیٹسمین افتخار احمد ایک بار پھر بنگلہ دیش پہنچ گئے ہیں جہاں وہ بنگلہ دیش پریمیئرلیگ کے بقیہ میچوں میں حصہ لیں گے۔ افتخار احمد کوئٹہ سے براستہ دبئی بنگلہ دیش روانہ ہوئے تھے۔ افتخار احمدنے کہا کہ ،محبت اور عزت دینے پر کوئٹہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ امید ہے اپنی ٹیم بریشال کی طرف سے بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں گا۔ بنگلہ دیش پریمیئر کا اختتام اچھے نوٹ پر کرنا چاہتا ہوں۔