کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،آئی ایم ایف مذاکرات بارے مثبت اطلاعات سے چند سیکٹرز میں بڑی خریداری ، نئے کاروباری ہفتےکے آغاز پر تیزی کا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں722پوائنٹس کا اضافہ41ہزار پوائنٹس کی حد بحال ،59.63 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ،سرمایہ کاری مالیت میں 104 ارب 76 کروڑ 61 لاکھ روپے کا اضافہ،کاروباری حجم بھی 68.22 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق پیر کو حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات میں اسٹاف لیول معاہدے کی راہ ہموار ہونے کی اطلاعات اور توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ ختم ہونے کی خبروں سے مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔