سی پیک کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کا کام شروع

February 07, 2023

اسلام آباد(شِنہوا)چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک )کے تحت تھر کول بلاک-I کول الیکٹرسٹی انٹیگریشن منصوبے کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ نے گزشتہ روز باضابطہ طور پر کمرشل آپریشن شروع کردیا ہے،1320 میگا واٹ کا منصوبہ لاگت میں کمی، اور پاکستان کی انرجی سیکورٹی کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس منصوبے کے سربراہ مینگ ڈونگ ہائی نے شِنہوا کو بتایا کہ 1ہزار320میگاواٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت کا حامل یہ پلانٹ پاکستان کے نیشنل گرڈ کو سالانہ تقریبا 9 ارب کلو واٹ گھنٹے صاف بجلی فراہم کرے گا،جس سے ملک میں تقریبا 40 لاکھ مقامی خاندانوں کی توانائی کی طلب کو پورا کیا جائے گا۔