52 سماج دشمن پکڑے گئے، اسلحہ، منشیات، پتنگیں برآمد

February 07, 2023

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) 52 سماج دشمن پکڑے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں سے 24 ملزموں کو گرفتار کرکے 1900سے زیادہ پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلیں ۔ 3منشیات فروشوں سے 2کلوسے زیادہ چرس اور کلاشنکوف برآمد کر لی گئی ۔ 6ملزموں سے چھ پستول بھی برآمد کر لئے گئے ۔ انچارجزبیگر سکواڈز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 کو شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا۔ رتہ امرال پولیس نےنورا گینگ کے تین ملزموں کوگرفتار کرکے 2 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔کیپٹل پولیس نے بھی گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران 16جرائم پیشہ عناصر سے منشیا ت اور وارداتو ں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔تھانہ مارگلہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتارکر کے طلائی زیورات مالیتی 26 لاکھ روپے اور اور نقدی ایک لا کھ روپے برآمد کرلی۔