پاکستان ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا قیام

February 07, 2023

راولپنڈی( خصو صی رپورٹر ) ”پاکستان ڈیجیٹل میڈیاجرنلسٹس ایسوسی ایشن“ کاقیام عمل میں لایاگیا ،تنطیم کاپہلاتعارفی اورمشاورتی اجلاس سینئر صحافی شکیل اعوان کی صدارت میں ہوا،جس میں مشاورت سے تنظیم کے عہدیداروں کی نامزدگی کی گئی جس کے مطابق سرپرست اعلیٰ خالد نواز سدھرائچ،چیئرمین تزئین اختر،آرگنائزرشکیل اعوان، صدرشوکت ملک، کوآرڈینٹرنثار چوہدری، سینئر نائب صدرناصراسلم راجہ،نائب صدرافشاں قریشی،جنرل سیکرٹری سیدآصف شاہ سیکرٹری انفارمیشن تاج محمدجان،سیکرٹری فنانس محمداقبال اعوان شامل ہیں جوائنٹ سیکرٹری کے دوعہدوں سمیت ایگزیکٹو باڈی کے ممبران کی نامزدگی مؤخِر کردی گئی ہے ۔