بھارت کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کو نہیں روک سکتا: قاری ہدایت اللّٰہ رحمانی

February 07, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر ) اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کاخون رائیگاں نہیں جائے گا۔افسوس! عالمی برادری نے بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم رکوانے کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کیا،اقوام متحدہ نے قراردادیں پیش کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔دفتر اہل حدیث یوتھ فورس میں کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کو نہیں روک سکتا۔