کمشنر کی کاٹن ریسرچ کے احتجاجی ملازمین سے ملاقات، مسائل سنے

February 07, 2023

ملتان( سٹاف رپورٹر )کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک سے کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے احتجاج کرنے والے عملے نے ملاقات کی اور انکے مطالبات سنے۔ کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ آپکے مطالبات اعلی حکام تک پہنچاوں گا مطالبات کے حل میں مثبت پیشرفت ہوگی۔نامساعد حالات میں زندہ قومیں ترقی کا سفر جاری رکھتی ہیں۔ بھرپور کوشش ہوگی کہ آپکے مسائل حل کئے جائیں۔