کالعدم تنظیم کے 2 کارندے گرفتار بھتہ خوری میں ملوث ہیں،پولیس

February 08, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2سرکردہ کارندوں کو گرفتار کرکے 4ہینڈ گرینڈ، 2کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کر لیں، پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں اخمد اللہ عرف بشیر اور نعمت اللہ نے افغانستان سے ٹریننگ حاصل کر رکھی ہے، پولیس کا کہناہے کہ گرفتار دہشت گرد شہر کے تاجروں سے بھتہ وصول کرنے اور نہ دینے پر گھروں پر فائرنگ کرنے میں بھی ملوث ہیں۔