لانڈھی، نجی سیکیورٹی کمپنی کے دفتر میں مبینہ ڈکیتی کی واردات

February 09, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لانڈھی قائد آباد میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے دفتر میں مبینہ ڈکیتی کی واردات،پولیس وردی میں ملبوس ملزمان مبینہ طور پر گاڑی اور پولیس موبائل میں آئےاورمختلف اقسام کے ہتھیار لے گئے،پولیس نے مبینہ ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا، پولیس کے مطابق مبینہ واردات میں درجنوں شارٹ گن،30 بور پستول، سیکیورٹی گارڈز کی200 وردیاں اور دیگر سامان لوٹا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واردات سیکیورٹی کمپنی کے دفتر میں ہوئی ہے یا معاملہ جھگڑے کا ہے، تحقیقات کررہے ہیں، مقدمے کے متن کےمطابق مبینہ واردات میں ملوث افراد پولیس وردیوں میں تھے،موبائل پر تھانے کا نام بھی درج نہیں تھا۔