حساس اداروں کیخلاف توہین آمیز ٹویٹس، مجرم کو قید و جرمانہ کی سزا

February 09, 2023

فیصل آباد (اے پی پی) سیشن کو رٹ نے حساس اداروں کیخلاف توہین آ میز اور نازیبا ٹویٹس کر نے والے مجرم کو قیدو جرما نہ کی سزا سنا دی ہے۔ استغاثہ کے مطابق مجرم سکندر خان نے حساس اداروں کیخلاف توہین آ میز ٹویٹس کی تھیں جس کے بعدبعد ایف آئی نے گزشتہ سال اگست میں مقدمہ کا اندراج عمل میں لا تے ہو ئے مجرم کو گرفتار کیا تھا۔ آج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منصب خان نے تھانہ ایف آ ئی اے کے مقدمہ میں ملوث مجرم سکندر زمان کو مجموعی طور پر 6سال قید اور اڑھائی لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا یا ہے۔ پیکا ایکٹ کی دفعہ بیس کی خلاف ورزی پر ایک سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ، پیکا کی دفعہ 24 سی کے تحت ملزم کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 500 کے تحت ایک سال قید اور دس ہزار روپے جرمانہ، دفعہ 505 کے تحت عدالت نے مجرم کو تین سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔