قتل، اقدام قتل کے مقدمہ کے دو ملزموں کو عمر قید اور جرمانہ

February 09, 2023

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر علی نے قتل واقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث دو مجرموں کو عمر قید دیدی، سزا پانے والے طاہر محمود بٹ اور ارسلان قدیر کیخلاف تھانہ نصیر آباد پولیس نے 2019میں مقدمہ درج کیا تھا، ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار کرکے فیضان بٹ کو قتل اور عائشہ کو زخمی کر دیا تھا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید اور مقتول کے ورثاء کو ایک ایک لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔