اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

March 19, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پیر آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے 13 مارچ 2023 کو اپنے ساتھی کے ہمراہ سیکٹر ون بی کے علاقے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری شہباز علی پر فائرنگ کی تھی،واردات کا مقدمہ تھانہ اورنگی ٹاؤن میں درج ہے‌۔موقع واردات کیسی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزم عید گل ولد محمد سرور کو گرفتار کیا۔