بیرون ملک مقیم اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ حاصل کرنے کی ہدایت

March 19, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل کا کہنا تھا کہ جو اشتہاری بیرون ملک فرار ہیں ان کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے ریڈ وارنٹ کے حصول کے لیے تحرک کیا جائے۔ بیرون ممالک فرار اشتہاریوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انکی زیر صدارت اجلاس میں ایس ایس پی ریجنل انوسٹیگیشن برانچ جلیل عمران، ڈی ایس پی لیگل ریجنل پولیس آفس محمد افتخار ودیگر نے شرکت کی۔