12 سماج دشمن پکڑے گئے

March 19, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)12 سماج دشمن پکڑے گئے ۔راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 3ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کلو60گرام چرس برآمد کرلی ۔ 5ملزموں سے پانچ پستول بھی برآمد کر لئے گئے ۔نصیر آباد پولیس نےسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ارشی گینگ کےسرغنہ کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ملزمان سے چھینے گئے 3 موبائل فونز، دیگر موبائل فونز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم ایک لاکھ 6 ہزار روپے ، وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2 موٹر سائیکل اوراسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔