صحت و تندرستی برقرار رکھنا ہر فرد کا اولین فرض ہے، ہمدرد فاؤنڈیشن کا اجلاس

March 20, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقررین نے کہا کہ صحت و تندرستی برقرار رکھنا ہر فرد کا اولین فرض ہے ، نونہال صحت مند طرز زندگی اپنائیں اور موبائل فونز سے دور رہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سعدیہ راشد ، اسٹیلا جعفری اور دیگر نے ہمدرد فاونڈیشن کے زیر اہتمام اجلاس بعنوان ’صحت سب کے لیے‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سعدیہ راشد نے کہا کہ صحت کی طرف سے کوتاہی پورے معاشرے کی بقا و سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔ قوم و ملت کا ہر فرد اگر توانا و تندرست ہے تو پاکستان توانا و تندرست ہے۔