چیئرمین لاڑکانہ تعلیمی بورڈ نے دو ملازمین کی برطرفی کے بعد 8 ملازمین کو معطل کر دیا

March 20, 2023

کراچی( سید محمد عسکری) چیئرمین لاڑکانہ تعلیمی بورڈ پروفیسر نسیم میمن نے دو ملازمین کی برطرفی کے بعد 8ملازمین کو معطل کردیا ہے معطل کئے جانے والوں میں 17گریڈ کے 6افسران بھیشامل ہیں ملازمین کو دیئے گئے نوٹس میں ان پر ایپکاکی سرگرمیوں ملوث رہنے اورتوھین مذہب کے الزمات لگائے گئے ہیں۔ نوتس مین کہا گیا ہے کہ آپ کا رویہ کسی ماتحت کی طرح نہیں ہے اور آپ اپنا کام جاری رکھنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ جب کہ آپ کی ایپکا یونین غیر قانونی ہے جس کے بارے میں باضابطہ مطلع کیا جاچکا ہے چناچہ سندھ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن آرڈیننس 1972کے سیکشن 15(5) کے تحت عطا کردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے آپ کوبورڈ کے کام کاج کیلئے نقصان دہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں محمد علی ڈیپر، کریم داد کلہوڑو ، نصیر محمد میرانی، فیض محمد ملاح، واحد بخش کھوسو، عبدالرشید سومرو ، غلام شبیر سومرو اور حاجی خان لولائی شامل ہیں۔ نوتس میں کہا گیا ہے کہ دفتر میں حاضر ی لازمی ہوگی اور بائیو میٹرکس کے ذریعےحاضری کو یقینی بنایا جائیگا تاہماگر آپ مزید بدعنوانی کے مرتکب پائے گئے تو آپ سخت سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔