کنٹرول لائن، پاکستان سے چیتا مقبوضہ کشمیر میں داخل، خوف و ہراس

March 20, 2023

لاہور(خالدمحمودخالد) مقبوضہ کشمیر میں ضلع سامبہ میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول پر نصب کیمروں کے ذریعے پاکستان کے علاقہ سے ایک چیتے کو کراس کر کے بھارتی علاقے میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔ چیتا وہاں لگی باڑ کو بھی پار کر کے بھارت علاقے میں غائب ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد لائن آف کنٹرول پر تمام سرحدی چیک پوسٹوں کیسو، باروٹہ، لگوال اور پاکھاری کے علاوہ تمام سرحدی گاوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ اور وائلڈ لائف کے حکام کو طلب کر کے چیتے کی تلاش شروع کردی گئی۔ اتوار کو رات گئے تک چیتے کو تلاش کرنے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔