اہلکار قتل کیس، ملزم کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر جنرل اور دیگر کو نوٹس

March 22, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پولیس اہلکار کے قتل سے متعلق مقدمے میں ایم کیوایم کے عبید عرف کے ٹو کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن کے ملزم عبید عرف کے ٹو کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں ضمانت پر رہا کیا جائے، عدالت نے فریقین سے 5اپریل کو جواب طلب کرلیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے الزام ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی تھی، سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر مقدمہ ری ٹرائل کے لیے اے ٹی سی کو واپس بھیج دیا تھا،عبید کے ٹو کو 11 مارچ 2015 کو رینجرز نے 90پر چھاپے کے بعد گرفتار کیا تھا۔