پشتونخواوطن کی وحدت اور استقلال کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، پشتونخوامیپ

March 22, 2023

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواوطن کی وحدت اور استقلال کو ہر حالت میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ، پشتون قوم کے قدرتی وسائل پر واک واختیار حاصل کرنے کیلئے پشتون قوم کے باشعور افراد کو پشتونخوامیپ کے جھڈے تلے متحد ہوکر محمودخان اچکزئی کی قیادت میںجاری جدوجہد کو تقویت بخشنی ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی رابطہ سیکرٹری گل خلجی ، صوبائی کمیٹی کے رکن نعیم خان اچکزئی ، محمد ابراہیم ملاخیل ، عبدالقدیم مینگل ، حیات اللہ ترہ کئی ، آصف ملاخیل ، محمود ملاخیل ، فیض ملاخیل اور امان ملاخیل نے پشتونخواملی عوامی پارٹی تختانی بائی پاس سے مربوط وزیر آکا علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام ملاخیل اول ، ملاخیل دوئم، ملاخیل دریم ابتدائی یونٹوں کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مقررین نے کہا کہ مردم شماری اور خانہ شماری میں سست روی اور غلطیاں بہت سے سولات کو جنم دے رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 70سال میں صاف و شفاف مردم شماری نہیں ہوئی ۔ پشتونخو اوطن کو چار مختلف حصوں میں تقسیم کرکے ان کے وسائل پر جابرانہ قبضہ کرکے زندگی کی تمام بنیادی ، ضرورتوں ، علم ، روزگار ، صحت اور انہیں اپنے ہی قومی وسائل سے محروم رکھا گیا ہے ۔ اور پشتون قوم کو پسماندگی ، غربت ، جہالت کی جانب دھکیل دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کی جنوبی پشتونخوا میں جاری تنظیمی کانفرنسز اور سیاسی پروگرامز خوش آئند ہیں ، کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں اور پارٹی کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے کارکنوں کو سرگرم رکھنے کیلئے سیاسی ، جمہوری پروگراموں کا انعقاد کریں ،پارٹی کے ساتویں قومی کانگرنس کے بعد پشتونخوا وطن میں جاری سیاسی فعالیت پشتون قوم کے منزلوں کو قریب تر کرنے میں میں معاون اور کارکنوں کی سیاسی نشوونماء میں سنگ میل ثابت ہوگا۔