پختون کمیونٹی کینیڈا انتخابات ٗفخر الاسلام طورو وناصر خان پینل کامیاب

March 22, 2023

پشاور ( جنگ نیوز )کینیڈا میں مقیم پختون کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم دی کینڈین پاکستانی پختون کمیونٹی ایسوسی ایشن( سی پی پی سی اے) کے الیکشن میں فخر الاسلام طورو اور ناصر خان کے پینل نے کلین سویپ کرلیا اس سلسلے میں گزشتہ روز مسی ساگا ویلی کینیڈا میں پختون کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم سی پی پی سی اے کے سالانہ انتخابات ہوئے انتخابات الیکشن کمیشن کے ممبران بیرسٹر عثمان علی عثمان ٗمراد خان اور یوسف خان کی نگرانی میں منعقد ہوئے انتخابات میں فخر الاسلام اور ناصر خان پینل اور تاج افضل خان پینل کے مابین مقابلہ ہوا انتخابی نتائج کے مطابق فخر الاسلام طورو اور ناصر خان پینل نے کلین سویپ کرلیا یاد رہے کہ کینیڈامیں مقیم پختون کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم دی کینڈین پاکستانی پختون کمیونٹی ایسوسی ایشن( سی پی پی سی اے) کی بنیاد 2000ء میں فخر الاسلام طورو کی طرف سے رکھی گئی تھی ۔