انجمن تاجران معصوم شاہ روڈ کا کارپوریشن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

March 22, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) انجمن تاجران معصوم شاہ روڈ کے صدر ذیشان ظفر اور مرکزی تنظیم تاجران ملتان کے صدر خالد محمود قریشی کی قیادت میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا کہا گیا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن عملہ نے تجاوزات کی آڑ میں معصوم شاہ روڈ کے دکانداروں کی دکانوں میں گھس کر نہ صرف دکانداروں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ دکانوں سے زبردستی سامان بھی اٹھا لیا دوکانداران سے بد تمیزی کسی صورت برا شت نہیں کی جا ئیگی میٹرو پولیٹن کارپوریشن ریگولیشن برانچ عملہ کا رویہ نامنا سب ہے۔ تاجروں اور دکانداروں کی تذلیل نہیں ہونے دیں گے کرپٹ محبت خان اور دیگر عملہ آئے روز دکانداروں کو حراساں و پریشان کرکے لاکھوں روپے کی ماہانہ منتھلی وصول کرتے ہیں جب ہم تجاوزات ختم کریں تو میٹرو پولیٹن کے کرپٹ اہلکار ٹھیلے اور ریڑھیوں کو مختلف جگہوں پر کھڑے کرنے کی ماہانہ منتھلی کی بنیاد پر لاکھوں وصول کرتے ہیں اور رشوت نہ ملنے پر وہ دکانداروں کے ساتھ ناروا رویہ اختیار کرتے ہیں۔