پی آئی اے کا یوم پاکستان پر کرایوں میں 10 فیصد رعایت کا اعلان

March 22, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کا یوم پاکستان کے موقع پر کرائے میں رعایت کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر اپنے صارفین کو ایئرلائن کے کرایوں میں10 فیصد رعایت دے گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ سہولت صرف 23 مارچ کے دن کیلئے ہے، اور اس 10 فیصد رعایت سے اندرون ملک سفر کرنے والے صارفین مستفید ہوسکیں گے۔