ایڈیشنل سی ای او کینٹ بورڈ کی شہریوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت

March 22, 2023

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی ) راولپنڈی کینٹ بورڈ میں دسویں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا جس میں کینٹ کے رہائشیوں نے مختلف مسائل بیان کیے جن پرایڈیشنل سی ای او عمیر محبوب نے موقع پر متعلقہ برانچوں کے انچارج کو ہدایات جاری کیں۔ انہوںنے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد ان شکایات کا ازالہ کر کے رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچائے جاتے ہیں۔