80 سے زائد وارداتیں، شہری 21 موٹر سائیکلوں، نقدی، زیورات سے محروم

March 23, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی وچوری کی80 سے زائد وارداتوں میں شہری 21موٹر سائیکلیں 43 موبائل فونز، نقدی، زیورات ،جانور اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقے میں2ڈاکو مختیار کے گھر میں گھس گئے، اہل خانہ کو یرغمال بناکر 15 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کی نقدی زیورات لوٹ لئے، تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں 2ڈاکوؤں نے انجم بٹ سے 4 لاکھ 29 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا، تھانہ چہہیک کے علاقے میں2 ڈاکو ؤں نے احسان سے ایک لاکھ لاکھ 87 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا ، تھانہ گلگشت کے علاقے میں ڈاکو ؤں نے ناکہ لگا کر عمران نوید عبدالستار جعفر اور خاتون ثناء وغیرہ سے موبائل فونز ،نقدی ،موٹر سائیکل اور قیمتی سامان چھین لیا ،تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں ڈاکو ؤں نے ناکہ لگا کر اسلحہ کے زور پر نیاز، احمد امتیاز ،حارث، مقصود وغیرہ سے موبائل فون ،نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی جبکہ حسن احمد، شعیب، شہباز سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی موبائل فونز ،موٹر سائیکل اور دیگر سامان چھین لیا،تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں 2ڈاکو ؤں نے عبدالرزاق سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے چھین لئے ، تھانہ قطب پور کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے نواز کی کار چوری کر لی ، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں نامعلوم خواتین ساغر رحمان کے گھر میں داخل ہو گئیں اور 8 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کر لیے، تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے میں امیر عباس کے رقبے سے ملزمان نے4 لاکھ روپے مالیت کے درخت چوری کر لئے، تھانہ دلی گیٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے محمد اسماعیل کے گھر سے لاکھوں کے جانور کر لئے ، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے محکمہ اوقاف کا سامان چوری کر لیا جبکہ دیگر وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان نقدی موبائل فونز موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے۔