قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے آرڈیننس نافذ العمل ہو گیا، ترجمان وزیراعلیٰ

March 24, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیرِ اعلی سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے آرڈیننس جمعرات سے نافذ العمل ہو گیا، آرڈیننس سندھ کابینہ نے منظور کیا تھا، آرڈیننس کے تحت مجسٹریٹ کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے فوڈ انسپکٹر کی تعداد بھی بڑھائی جا رہی ہے جو سختی سے حکومتی فیصلوں پر عمل درآمد کروائیں گے، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع کے خلاف فوڈ انسپکٹرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں،ناجائز منافع خور کی دکان سیل اور سامان ضبط کیا جائے گا، سرکاری نرخ سے زائد پر اشیا فروخت کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔