پالتو بلی کار کے بونٹ کے نیچے 5 میل کے سفر کے بعد زندہ بچ گئی

March 24, 2023

لندن (پی اے) ایک بلی گھر سے بچ نکلنے کے بعد اسکول جانے والی گاڑی واکسہال اسٹرا کے بونٹ کے نیچے 5 میل کا سفرکرنے کے بعد زندہ بچ گئی۔4سالہ پالتو بلی روڈ اس وقت بازیاب ہوئی جب65 سالہ ڈیوڈ کنگ نے منسٹر سکول میں پوتے کو اتارنے کے بعدشیرینس کینٹ میں اپنا سفر مکمل کرنے کے بعدآئل چیک کرنے کے لئے بونٹ اٹھایا۔ اس کی اہلیہ ٹینا کنگ نے بتایا کہ ڈیوڈ مجھے ایک نظر ڈالنےکیلئے چیختے ہوئے بھاگ کر میرے پاس آئے، میں نے سوچا کیا غلط ہو گیا ہے،مجھے توقع نہیں تھی کہ دو آنکھیں جال میں سے اسے گھور رہی تھیں، ہمیں یقین نہیں تھا کہ وہ زندہ چیز ہےاورمیں نے یہ دیکھنے کیلئے کہ یہ زندہ ہے ایک چھڑی سے اسے ٹٹولا اور دیکھا کہ یہ ایک خوفزدہ بلی ہے، میں نے اس تک پہنچنے کی کوشش کی مگروہ بہت نیچے تھی اور کوئی راستہ نہیں تھا کہ میں اسے باہر نکال سکوں، روز گھروں میں رہنے والی بلی ہے اور کیٹ پروٹیکشن کی ریسکیوکے ذریعے اپنے مالک اور کنگ کے پڑوسی الیسن وبیسٹر سے جاملی۔ ریٹائر ڈ جوڑے کنگ اوران کی اہلیہ نے پہلے سڑک کنارے مددطلب کی، جب وہ مدد حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے تو ایک لوکل ویٹ کو فون کیا جس نے کہا کہ وہ کیٹ پروٹیکشن کے لئے کوشش کرتے ہیں، اس کی سویل برانچ کی لیڈرکم بریشر روز کو بچانے کے لئے آئیں، انہوں نے بتایاکہ انہوں نے روزکو تسلی دینے کی کوشش کی تاہم وہ اوردورچلی گئی اورخود کو انجن کے خلامیں پیوست کرلیا پھر انہوں نے کارکوچیک کیا اورفرنٹ وہیل اٹھالیاکہ کم بلی تک پہنچ سکیں اوربلی کوآزادکرا سکیں۔ روز کے مائیکروچپ لگاتھا، تاہم کم اس کے مالک کا پتہ چلانے کے قابل نہیں تھیں، وہ رجسٹرڈ ایڈریس پر گئیں جو نزدیک ہی تھا، بلی کی مالکہ نے بتایا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیںکیٹ پروٹیکشن اور ایک محبت کرنے والا جوڑا ملا، جو روز کو گھر پہنچانےمیںدلچسپی رکھتا تھا۔ روز ایک خوش قسمت بلی ہے اورمیں اسے پانے پر خوش قسمت ہوں۔