زمان پارک والا ڈرامہ پختونخوا میں نہیں چلے گا، فائزہ رشید

March 24, 2023

پشاور ( نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی کی صوبائی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر فائزہ رشید نے عمران خان کی پنجاب سے خیبرپختونخوا منتقلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمان پارک والا ڈرامہ پختونخوا میں نہیں چلے گا، خیبرپختونخوا کے مظلوم اور معصوم عوام کے ساتھ پہلے ہی کافی کھلواڑ کیاگیا ، مزید تذلیل اور لوٹ مار پر خاموش نہیں رہیں گے ۔ ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ عمران نیازی دس سال تک کے پی کے کے وسائل کو شیر مادر سمجھ کر ڈکارتارہا، اس شخص اور اس کے ٹولے نے روز اول سے ہی پختونخوا کی زمین اور وسائل کو ذاتی مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے استعمال کیا یہی وجہ ہے کہ آج پختونخوا عمران نیازی کی وجہ سے لاتعداد بحرانوں اور مسائل کے بھنور میں پھنس گیاہے ، انھوں نے پی ٹی آئی قیادت کو خبردار کیا کہ وہ اپنے معصوم کارکنوں خاص کر پختونخوا کے مظلوم عوام کے ساتھ روا رکھا جانے والا رویہ ترک کردیں اور پختونخوا کے خطے میں زمان پارک کی طرح سیاست چمکانے سے دور رہیں ورنہ ہماری جماعت اور پختونخوا کے غیور عوام اس پر خاموش نہیں رہیں گے اور اسے مزید اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دیں گے